ہر بیماری سے بچنے کی ایسی دعا ئے کاملہ جو بندے کے چہرے کو بھی روشن کردیتی ہے

ہر بیماری سے بچنے کی ایسی دعا ئے کاملہ جو بندے کے چہرے کو بھی روشن کردیتی ہے
ہر بیماری سے بچنے کی ایسی دعا ئے کاملہ جو بندے کے چہرے کو بھی روشن کردیتی ہے

  

اللہ سبحان تعالیٰ کو جب کوئی بندہ پکارتا ہے تو خالق حقیقی اسکی دعا کو سنتے اوراسکی دعا قبول فرماتے ہیں۔ایسے لوگ جو دنیاوی کاموں کے ساتھ ساتھ روحانی ترقی کے خواہاں ہیں ،بیمار ہیں اور صحت کاملہ چاہتے ہیں،تندرست ہیں اور چاہتے ہیں بیماریوں سے محفوظ رہیں ،کاروبار میں نقصان کا اندیشہ ہے تو اسکے بچاو کا اہتمام کرنا چاہتے،ہر طرح کی جاں لیوا بیماری کینسر،شوگر،فالج سے محفوط رہنا چاہتے ہیں،بانجھ پن سے نجات،اولاد نرینہ کی خواہش،اعصابی طور پر خود کو کمزور سمجھتے ہیں تو وہ اللہ سبحان تعالیٰ کی صفت خالق اور باری کی تسبیح کو اپنا وطیرہ بنا لیں۔خالق وہ ہے جس نے ہرشے کو تخلیق کیا ہے اور ذات باری وہ ہے جو جان ڈالتا ہے۔مردہ جسموں کو پھر سے زندہ کرنے والے مالک کی صفات کی تسبیح اول و آخر درود تاج کے ساتھ روزانہ بعد از عشا ء ایک سو ایک بار چالیس روز پڑھنے کے بعد دن کے کسی حصہ میں بھی کھلا پڑھتے رہا کریں۔ہر طرح کی بیماری سے شفا کے ساتھ ساتھ روحانی ترقی نصیب ہوگی،بگڑے کام سدھر جائیں گے اور چہرہ پرنور ہوجائے گا۔خلوص نیت سے پڑھیں ،انشا اللہ کامیابی ہوگی۔ 

لا الہ الااللہ سبحان الخالق الباری

۔۔۔

پیر ابو نعمان رضوی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com

مزید :

روشن کرنیں -