گھوڑے سے یاری اوراس پہ سواری ،اگرآپ نے ایسا خواب دیکھا ہے تو آپ کو بہت جلد یہ انعام ملے گا

گھوڑے سے یاری اوراس پہ سواری ،اگرآپ نے ایسا خواب دیکھا ہے تو آپ کو بہت جلد یہ ...
گھوڑے سے یاری اوراس پہ سواری ،اگرآپ نے ایسا خواب دیکھا ہے تو آپ کو بہت جلد یہ انعام ملے گا

  

لاہور(نظام الدولہ ) ایسا نہیں ہے کہ آج لوگوں میں گھوڑے کی سواری کا شوق ختم ہوگیا ہے۔غریب سے امیر تک اور حکمرانوں تک ہر کوئی گھوڑے کی سواری پسند کرتا ہے۔یہ پالتو جانور انسان کا پیارا دوست ہے ۔اسے جب کوئی خواب میں دیکھتا ہے تو اسکی قسمت میں حیران کن موڑ آتا ہے۔

حضرت دانیالؑ کا فرمان ہے کہ خواب میں جو کوئی بھی عربی گھوڑے کو دیکھتا ہے وہ بزرگی عزت اور جاہ سے مالا مال ہوتا ہے۔گویا اس سے معلوم ہوا کہ گھوڑے کی نسل کا خوابوں کی تعبیر سے گہرا تعلق ہے۔

حضرت محمد بن سیرین ؒ کا فرمان ہے کہ خواب میں کاٹھی کے بغیر گھوڑے پر بیٹھنے والا مصیبت اور غم میں مبتلا ہوگا۔

خواب میں دیکھے کہ گھوڑے پر بیٹھا ہے اور گھوڑا کسی دیوار یا چھت پر کھڑا ہے تو گناہ ،نافرمانی کرے گا ۔

گھوڑے پر سوار ہوکر ہوا میں اڑنا بزرگی اور ترقی کی علامت ہے ۔اگر کوئی غریب ایسا خواب دیکھ لے تو اسکے دن پھر جائیں گے،اسے ترقی اور کاروبار یا ملازمت میں عزت کے ساتھ ترقی نصیب ہوگی۔

کالے گھوڑی کی سواری دولت میں اضافے اور سفید گھوڑے کی سواری کسی ایسے کام کی دلیل ہے جس کی تعریف لوگ زمانوں تک کریں گے۔

گھوڑے سے اترنا عزت اور مرتبے سے تنزل کی دلیل ہے،کوئی امیر آدمی ایسا خواب دیکھ لے تو اسکو غربت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خواب میں گھوڑے سے دوستوں کی طرح باتیں کرنا ایسے حیران کن کام کرنے کی دلیل ہے کہ لوگ اس کے کاموں پر انتہائی حیرانی کا اظہار کیاکریں گے ۔

کوئی یہ دیکھے کہ اس کا پالتو گھوڑا بدکااور اس نے دولتی ماری تو اسکے اہل خانہ فضول خرچیوں میں پڑجائیں گے ۔

خواب میں دیکھنا کہ وہ گھوڑے سے پیار کررہا تھا لیکن وہ اچانک غائب ہوگیا ،اسکی دلیل بیان کی جاتی ہے کہ ایسا مرد اگر شادی شدہ ہے تو بیوی کو طلاق دے گا۔کنوارہ ہے تو رشتہ پسند سے ہوگا لیکن ٹوت جائے گا (واللہ اعلم الصواب)

(آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے یہ بھی ساتھ لکھیں کہ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟ nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں