کیا ”عمران ہاشمی“ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی اور پاکستان آئے تھے؟ تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

کیا ”عمران ہاشمی“ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی اور پاکستان آئے ...
کیا ”عمران ہاشمی“ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی اور پاکستان آئے تھے؟ تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ”بھارتی اداکار عمران ہاشمی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور طاہر القادری کے جلسے میں عمران خان کیساتھ وہ بھی شریک ہوئے۔“ یہ سب کچھ اس وقت سننے کو ملا جب طاہر القادری کے جلسے میں عمران خان کی تقریر کرتے ہوئے تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سہاگ رات پر پاکستانی دولہا کی ایسی شرمناک ترین حرکت کے دلہن کی موت ہو گئی، ایسی تفصیلات کے کوئی آدمی تصور بھی نہیں کر سکتا

اس تصویر میں عمران خان کے پیچھے کھڑے شخص کو دیکھ کر سب کے منہ حیرت کے مارے کھلے کے کھلے رہ گئے کیونکہ وہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ بھارتی اداکار ”عمران ہاشمی“ جیسا نظر آ رہا تھا۔ اب سوال یہ پیدا ہوا کہ آخر عمران ہاشمی کو کیا ضرورت پڑی کہ وہ اچھی خاصی ’پرتعیش‘ زندگی چھوڑ کر پاکستان کے غریب عوام کی ’خدمت‘ کیلئے آ جائیں۔ (اگرچہ وہ اپنی بے لوگ ’خدمت‘ کے باعث کافی بدنام ہیں)۔

”سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی انتہائی فحش ڈانس کی یہ ویڈیو دراصل شرمیلا فاروقی کی۔۔۔“ ایسا دعویٰ سامنے آ گیا کہ ہر پاکستانی کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

تو جناب! یہ شخص عمران ہاشمی جیسا نظر تو آتا ہے لیکن اصل میں عمران ہاشمی نہیں بلکہ انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن پنجاب کے صدر وقاص افتخار ہیں۔ وقاص کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور یہ انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن پنجاب کا صدر ہے۔ وہ گزشتہ 10 سال سے پی ٹی آئی کیساتھ ہیں اور آئی ایس ایف میں مختلف اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ 129 پی پی سیالکوٹ سے ٹکٹ کا امیدوار بھی ہیں۔

یہ تصاویر منظرعام پر آنے کے بعد صرف ہم ہی نہیں بلکہ انٹرنیٹ پر صارفین کی کثیر تعداد اس بات کی گواہی دیتی نظر آئی کہ اگر تھوڑا میک اپ اور ’محنت‘ کی جائے تو یہ بالکل عمران ہاشمی جیسا ہی لگے۔

ایک صارف نے لکھا ”اب اور بھی خواتین پی ٹی آئی میں شامل ہوں گی۔۔۔ ن لیگ کے حمایتیوں میں کچھ جلنا شروع ہو گیا ہے“

ایک اور صارف نے لکھا ”ہاں میں نے بھی دیکھا تھا تو مجھے بھی ایسا ہی محسوس ہوا تھا“

ایک صارف نے باقاعدہ اعلان کیا”عمران ہاشمی مل گیا“

ایک اور صارف کا کہنا تھا ”ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔ اس کا چہرہ عمران ہاشمی سے بہت زیادہ ملتا ہے“

ایک اور صارف نے لکھا ”بہت اچھے“

ایک صارف نے انتہائی دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ”حاسد کہیں گے کہ یہ تصویر فوٹوشاپ کی گئی ہے“

ایک صارف نے اس کی تصدیق بھی کر دی اور لکھا”تفصیلات پڑھے بغیر میں نے بھی یہی کہا “

ایک اور صارف نے کہا ”واقعی یہ عمران ہاشمی لگتا ہے۔۔۔ وقاص یو بیوٹی“

ایک دیسی صارف نے ’دیسی‘ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ”بٹ صاحب دی گریٹ“

ایک صارف تو بہت زیادہ حیران ہوا اور لکھا” بہت زیادہ مشابہت ہے“

ایک صارف نے بے لاگ تبصرہ کر ڈالا

ایک شرارتی سے صارف نے کہا ”بہت ہی اعلیٰ ہے یار“

اکثر صارفین تو اپنی ہنسی پر قابو رکھنے میں ہی ناکام ہو گئے

ایک صارف تو اس کی قسمت کا حال سنانے بیٹھ گیا اور لکھا ”اب اس کے پیچھے پڑ جاﺅ پھر یہ بھی غائب ہو جائے گا چائے والے کی طرح“

خونشا آغا خان نامی صارف نے تو سیدھا اعلان ہی کر دیا کہ ”عمران ہاشمی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے“

شاشینک ریڈمپشن نامی صارف نے بھی ایسا ہی اعلان کیا

احمد ابڑو نے بھی ہنسی سے بے حال ہوتے ہوئے یہی تبصرہ کیا

عبیرہ چوہان بھی ہنسی سے بے حال تھیں اور اتنا ہی کہہ پائیں

پینڈو پروڈکشن نامی صارف نے بھی دیگر صارفین کی تقلید کی

اختر حسین بھی دیگر صارفین کی فہرست میں شامل ہو گئے

سجاد نے ذرا الفاظ بدلتے ہوئے لکھا ”عمران ہاشمی پی ٹی آئی کے جلسے میں“

چند صارفین وقاص کیساتھ کھڑے ”انکل جی“ کی جانب بھی توجہ دلاتے نظر آئے۔ 

اور ایک صارف نے لکھا ”اس کے ساتھ کھڑے انکل کے بارے میں کیا خیال ہے۔۔۔ وہ کیا کر رہا ہے؟؟؟“

ایک اور صارف نے لکھا ”اس کیساتھ کھڑے انکل بھی۔۔۔“

ایک اور صارف نے انکل کے دیکھنے کے انداز پر اپنی حسرت کا اظہار کر دیا اور لکھا ”جیسے یہ انکل ’عمران ہاشمی‘ کی طرف دیکھ رہے ہیں میں چاہتا ہوں کہ جس پر میں مرتا ہوں وہ بھی میری طرف ایسے ہی دیکھے“

ایک اور صارف کا کہنا تھا” جس طرح انکل اس کی طرف دیکھ رہے ہیں“

لیکن سب سے بہترین اور زبردست بات یہ ہے کہ خود وقاص افتخار بھی اس سارے معاملے سے آگاہ ہونے کے بعد میدان میں آ گئے اور دلچسپ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ”میرا نام وقاص ہے اور میں عمران ہاشمی نہیں ہوں“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -پنجاب -لاہور -