چودھری نثار اور پرویز رشید میں لفظی جنگ،سابق وفاقی وزیر داخلہ کے حامیوں کا آج احتجاج کا اعلان

چودھری نثار اور پرویز رشید میں لفظی جنگ،سابق وفاقی وزیر داخلہ کے حامیوں کا ...
چودھری نثار اور پرویز رشید میں لفظی جنگ،سابق وفاقی وزیر داخلہ کے حامیوں کا آج احتجاج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چودھری نثار اور پرویز رشید میں لفظی جنگ کے بعد سابق وفاقی وزیر داخلہ کے حامی میدان میں آ گئے اور سینیٹر پرویز رشید کیخلاف آج احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماﺅں میں لفظی جنگ میں شدت آنے کے بعد چودھری نثار کے حامیوں نے آج نماز جمعہ کے بعد پرویز رشید کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا اور اس حوالے سے پنڈی، اڈیالہ ،ٹیکسلا اورکلرسیداں میں تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سینٹر پرویز رشید نے بیان دیا تھا کہ شیر کے نشان کے بغیر چودھری نثار کی اہمیت نہیں جس پر ترجمان سابق وفاقی وزیرداخلہ نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار 4 مرتبہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔