امامیہ کالونی: 2 اوباشوں کی 4 سالہ بچے سے زیادتی
لاہور (ویب ڈیسک) تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ امامیہ کالونی میں دو اوباش نوجوانوں نے 4 سالہ طلحہ کے ساتھ زیادتی، ایک ملزم گرفتار جبکہ دوسرافرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق امامیہ کالونی کا رہائشی چار سالہ بچہ طلحہ گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا کہ شفیق نامی شخص نے 4 سالہ طلحہ کو چیز لے کر دینے کا لالچ دے کر لے گیا اور وہاں پر ملزم شفیق نے اپنے ساتھی سے مل کر 4 سالہ طلحہ کو زیادتی نشانہ بنا ڈالا جبکہ بچے کی حالت غیر ہونے پر گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے۔
بچے کی والدہ نے جب بچے کو تشویش حالت میں دیکھا تو فوری طور ہسپتال لے گئی جہاں بچے نے ملزم شفیق اور اس کے ساتھی کی جانب سے بدفعلی کا انکشاف کیا جس پر طلحہ کی والدہ نے تھانہ فیروزوالہ پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرکے ملزم شفیق کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
طلحہ کی والدہ نے وزیر پنجاب اور ڈی پی او شیخوپورہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔