پاکستان نے 2015 ءمیں اہلخانہ سے بچھڑنے والے 13 سالہ افغان بچے کو والدین سے ملا دیا

پاکستان نے 2015 ءمیں اہلخانہ سے بچھڑنے والے 13 سالہ افغان بچے کو والدین سے ملا ...
پاکستان نے 2015 ءمیں اہلخانہ سے بچھڑنے والے 13 سالہ افغان بچے کو والدین سے ملا دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے 2015 ءمیں اہلخانہ سے بچھڑنے والے 13 سالہ افغان بچے کو والدین سے ملا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 13 سالہ عبیداللہ2015 ءمیں علاج کی غرض سے والدین کے ساتھ اسلا م آبادآیا تھا کہ اسی دوران وفاقی دارالحکومت میں گم ہو گیا ،جس پر بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں داخل کرادیا گیا اوردفترخارجہ کے حکام بچے کے والدین کی تلاش کیلئے افغان حکام کے ساتھ رابطے میں رہے ، بچے کے والدین سے رابطہ ہونے پر دفتر خارجہ حکام نے بچے کو افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے حوالے کر دیا ،دفترخارجہ کی کوششوں سے افغان لڑکا2سال بعداپنے خاندان سے ملے گا۔

اس موقع پر سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے افغانستان سے مل کر کام کرنے کوتیارہیں،ان کا کہناتھا کہ افغانستان خطے کا اہم ملک ہے،پاکستان ہمسایہ ملک میں امن و استحکام چاہتا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -