وہ ملک جس کی وزیراعظم حاملہ ہوگئیں، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے خوشخبری کے فوری بعد ’تحفہ‘ بھی پیش کردیا

وہ ملک جس کی وزیراعظم حاملہ ہوگئیں، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے خوشخبری کے فوری بعد ...
وہ ملک جس کی وزیراعظم حاملہ ہوگئیں، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے خوشخبری کے فوری بعد ’تحفہ‘ بھی پیش کردیا

  

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کرکٹ ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے اور خوشخبری آئی ہے کہ نیوزی لینڈ کی نوجوان ترین وزیراعظم جیکندا اردرن حاملہ ہوگئی ہیں جس کا باضابطہ اعلان جمعہ کو کرتے ہوئے بتایاگیاکہ ” ان کی فیملی دو سے تین ہوجائے گی “کیونکہ وزیراعظم اور ان کے شوہر کلارک گیفورڈکے پہلے بچے کی جون میں پیدائش متوقع ہے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہفتہ کو پاکستانی ٹیم کو وائیٹ واش کردیا ہے اور یوں نیوزی لینڈ کے عوام کو وزیراعظم کے حاملہ ہونے کے بعد اپنی کرکٹ ٹیم کی فتح کی شکل میں تحفہ ملا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے خود اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر باضابطہ طورپر قوم کو ایسی خوشخبری سنائی جو قیادت سے بہت کم ہی سننے کو ملتی ہیں ، وہ دنیا کی دوسری وزیراعظم ہوں گی جو بچے کو اپنے دور حکومت میں بچے کو جنم دیں گے ، اس سے قبل 1990ءمیں پاکستان کی وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے اپنی بڑی بیٹی بختاور کو جنم دیا تھا جب وہ وزیراعظم تھیں اور بی بی سی نے انہیں دورحکومت میں بچی جنم دینے والی دنیا کی پہلی حکمران قراردیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ”اور ہم سوچتے ہیں کہ 2017ءاچھا سال تھا، کلارک اور میں بہت خوش ہیں کہ جون میں ہماری ٹیم دو سے تین ہوجائے گی اور ہم بھی ان بہت سے والدین میں شامل ہوجائیں گے جو دو ہیٹس پہنتے ہیں“۔ڈلیوری کے بعد وزیراعظم کا چھ ماہ کی چھٹی لینے کا پروگرام ہے ۔

جیکندارردرن نے مزید کہاکہ ” میں وزیراعظم اور ایک ماں ہوں گی ، کلارک وہ شخص ہوگا جو گھر میں باپ ہوگا، مجھے پتہ ہے کہ بہت سے سوالات اٹھائے جائیں گے اور ہم ان تمام کا جواب دیں گے اور میں آپ کو یقین دہانی کراتی ہوں کہ ہمارے پاس آگے بڑھنے کا منصوبہ ہے ۔

یہاں ی ہامر بھی قابل ذکر ہے کہ جیکندا1856ءسے اب تک نیوزی لینڈ کی سب سے جوان وزیراعظم ہیں جبکہ گزشتہ سال ستمبر میں ہونیوالے انتخابات میں ان کی لیبرپارٹی دوسرے نمبر پرآئی تھی تاہم کوئی بھی پارٹی اکثریت حاصل نہیں کرسکی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -