ایل او سی پر بھارتی جارحیت، ڈپٹی ہائی کمشنر کی ہفتے میں تیسری بار دفتر خارجہ طلبی

ایل او سی پر بھارتی جارحیت، ڈپٹی ہائی کمشنر کی ہفتے میں تیسری بار دفتر خارجہ ...
ایل او سی پر بھارتی جارحیت، ڈپٹی ہائی کمشنر کی ہفتے میں تیسری بار دفتر خارجہ طلبی

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے شہری کی شہادت پر پاکستان نے سخت احتجاج کیا اور ایک ہفتے میں تیسری بار بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا۔

بھارت کی جانب سے سماہنی سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس میں ایک شہری شہید جبکہ 4 زخمی ہوئے۔ ڈی جی ساو¿تھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کر کے اشتعال انگیزی پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا اور احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو گزشتہ روز بھی دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا، ایک ہفتے میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی یہ تیسری طلبی ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری پر شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کی زد میں آکر 2 خواتین شہید جبکہ 5 شہری زخمی ہوئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -