خیبر پختونخوا میں افغان طلبا کیلئے قائم سکولوں میں پاکستان مخالف نصاب پڑھانے کا انکشاف

خیبر پختونخوا میں افغان طلبا کیلئے قائم سکولوں میں پاکستان مخالف نصاب ...

  

پشاور (ویب ڈیسک)خیبر پی کے میں افغان طلبہ کیلئے قائم تعلیمی اداروں میں پاکستان مخالف نصاب پڑھائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ داخلہ وقبائلی امور خیبر پی کے نے افغان کمشنریٹ کو شکایتی مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق خیبر پی کے میں افغان مہاجرین کیلئے قائم کمیونٹی پرائمری سکولوں کیلئے یو این ایچ سی آر کی جانب سے نصاب تبدیل کردیا گیا ہے جس میں افغان مہاجرین کے بچوں کو سکولوں میں پاکستان کے بارے میں گمراہ کیا جارہا ہے جبکہ نصاب کی تبدیلی کی منظوری نہ وفاقی حکومت نے اور نہ ہی صوبائی حکومت نے دی ہے۔اس سلسلہ میں محکمہ داخلہ خیبر پی کے نے افغان کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مراسلہ کے مطابق انگلش کی کتابوں میں ہر ایک صفحے پر افغانستان کا جھنڈا نمایاں ہے، جماعت ششم کی سوشل سٹڈیز کی کتاب میں گلگت بلتستان اور کشمیر کے متنازعہ علاقوں کو انڈیا کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ انڈیا کو افغانستان کے دوست ملک کے طور پر نمایاں جبکہ پاکستان افغان بارڈر کو ڈیورنڈ لائن ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -