سپریم کورٹ ان ایکشن، چیف جسٹس کا ایک دن میں دوسرا ازخود نوٹس، نقیب اللہ قتل کیس کی رپورٹ طلب

سپریم کورٹ ان ایکشن، چیف جسٹس کا ایک دن میں دوسرا ازخود نوٹس، نقیب اللہ قتل ...
سپریم کورٹ ان ایکشن، چیف جسٹس کا ایک دن میں دوسرا ازخود نوٹس، نقیب اللہ قتل کیس کی رپورٹ طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نوجوان نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لے لیا اور آئی جی سندھ سے 7 روز میں رپورٹ طلب کر لی ۔

واضح رہے کہ نقیب اللہ محسود کو کراچی پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کر دیا تھا جس کےخلاف مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے ،سندھ حکومت نے مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لیتے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جس میں ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کا بیان قلمبند کیا گیا ہے جبکہ مقتول کے اہلخانہ پیش نہیں ہوئے، سوشل میڈیا پر بھی نوجوان کی ہلاکت پر سندھ پولیس کیخلاف شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔

چیف جسٹس میاںثاقب نثار نے نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے 7 روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -