زینب کی لاش جس جگہ سے ملی اس سے کتنے فاصلے پر موجود مکان میں اسے رکھا گیا؟ گرفتار افراد نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، مکان پر چھاپہ مارا تو پولیس والوں کے پیروں تلے بھی زمین نکل گئی

زینب کی لاش جس جگہ سے ملی اس سے کتنے فاصلے پر موجود مکان میں اسے رکھا گیا؟ ...
زینب کی لاش جس جگہ سے ملی اس سے کتنے فاصلے پر موجود مکان میں اسے رکھا گیا؟ گرفتار افراد نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، مکان پر چھاپہ مارا تو پولیس والوں کے پیروں تلے بھی زمین نکل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معصوم زینب کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پولیس کے مطابق 2 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جنہوں نے اس سارے واقعے میں سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ ہوشربا انکشاف یہ ہوا ہے کہ یہ لوگ جس مکان میں رہتے تھے، وہاں سے چند قدم کے فاصلے پر زینب کی لاش ملی تھی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سہاگ رات پر پاکستانی دولہا کی ایسی شرمناک ترین حرکت کے دلہن کی موت ہو گئی، ایسی تفصیلات کے کوئی آدمی تصور بھی نہیں کر سکتا
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ”زینب کی لاش ملنے کے مقام سے چند قدم کے فاصلے پر واقعہ مکان محمد رانجھا کا ہے جسے بابا رانجھا بھی کہا جاتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ مکان اس جگہ پر ہے جہاں سے بچی کی لاش ملی تھی۔ پولیس نے بھٹہ چوک سے گرفتار ہونے والے عمر کی نشاندہی پر پہلے آصف نامی شخص کو گرفتار کیا اور پھر بابا رانجھا کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

یہ علاقہ گجر کالونی کی طرح کا ہے جو روحی نالے کے اوپر ہے جبکہ اس مکان میں گرفتار ہونے والے افراد کے والد اختر اور بھائی مختار بھی رہائش پذیر ہیں۔ مکان انتہائی بوسیدہ حالت میں ہے اور علیحدہ علیحدہ چھوٹے چھوٹے کمرے بنے ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ زینب کو یہاں تین دن تک رکھا گیا اور پھر اس کی لاش منتقل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی انتہائی فحش ڈانس کی یہ ویڈیو دراصل شرمیلا فاروقی کی۔۔۔“ ایسا دعویٰ سامنے آ گیا کہ ہر پاکستانی کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا
علاقہ مکینوں کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد کی شہرت اچھی نہیں ہے اور باقاعدہ روزگار کا سلسلہ بھی نہیں تھا ۔ سارا دن اِدھر اُدھر ہی گھومتا رہتا تھا اور کبھی وہاں بیٹھ گیا تو کبھی وہاں بیٹھ گیا۔“

دوسری جانب نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق زینب کو آصف نامی شخص نے بازار سے زینب کو اغواءکر کے عمر نامی شخص کے حوالے کیا جس کے بعد زینب کو تین دن تک بابا رانجھا کے گھر پر محصور رکھا گیا۔ تمام ملزمان کی شناخت علی نامی شخص نے کی جبکہ اس کیس میں گرفتار سیکیورٹی گارڈ کو رہا کر دیا گیا ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔