پارلیمنٹ پر لعنت ملامت کرنیوالے عمران نےوہاں سے25، لاکھ تنخواہ لی

پارلیمنٹ پر لعنت ملامت کرنیوالے عمران نےوہاں سے25، لاکھ تنخواہ لی
پارلیمنٹ پر لعنت ملامت کرنیوالے عمران نےوہاں سے25، لاکھ تنخواہ لی

  

اسلام آبا د(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارلیمنٹ پر لعنت ملامت کی لیکن وہ اسی پارلیمنٹ سے سالانہ تنخواہ کی مد میں 25 لاکھ روپے سالانہ وصول کرچکے ہیںحالانکہ انہوں نے پارلیمانی سال 2016-17ءمیں قومی اسمبلی کے اجلاس کے 102 میں سے صرف دو دن شرکت کی۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق عمران اور ان کی پارٹی کے ارکان اگست 2014ءسے جون 2015ءتک 10 ماہ ایوان سے غیر حاضر رہے اس کے باوجود غیر حاضر ہر رکن کو ساڑھے آٹھ لاکھ روپے تنخواہ اور مراعات کی مد میں ملے۔ یہ رقوم ان کے بینک اکاﺅنٹس میں منتقل ہوئیں۔ تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں 32 ارکان ہیں جن کی سالانہ مجموعی طور پر تنخواہ 9 کروڑ 60 لاکھ روپے بنتی ہے اسی طرح سینیٹ میں تحریک انصاف کے 7 ارکان کی تنخواہیں دو کروڑ دس لاکھ روپے بنیں۔ ان ارکان پارلیمنٹ کو ملا کر ایک سال میں 11 کروڑ 70 لاکھ روپے ادا ہوئے۔قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کے مطابق نواز شریف اور عمرا ن خان کی پارلیمنٹ میں حاضری کم ترین رہی۔

نواز شریف 6 اور عمر ان خان صرف دو بار قومی اسمبلی آئے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے 61 ارکان ہیں جنہیں تنخواہوں اور مراعات کی مد میں فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ ملتے ہیں۔ پارلیمنٹ کی بدخواہی میں شریک شیخ رشید احمد کو پارلیمانی تنخواہ اور مراعات کی مدمیں 3 لاکھ روپے ماہانہ ملتے ہیں۔ نومبر 2016ءمیں وفاقی کابینہ نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 146 فیصد اضافہ کیا جو 60 ہزار 996 روپے سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ روپے ہوگئی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ارکان کو 7 ہزار روپے یومیہ الاﺅنس ملتا ہے۔ دفتری اخراجات کی مد میں 8 ہزار روپے ماہانہ اور دفعہ 11 کے تحت 10 ہزار روپے ماہانہ ملتے ہیں۔ وہ 10 روپے فی کلومیٹر سڑک سے سفر، تین لاکھ روپے کے مفت ٹریولنگ واﺅچرز اور 20 بزنس کلاس ریٹرن ایئر ٹکٹس کے بھی حقدار ہیں جو ارکان خاندان کو قابل منتقلی ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد