پشاور،سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا اشتہاری مجرم گرفتار

پشاور،سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا اشتہاری مجرم گرفتار
پشاور،سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا اشتہاری مجرم گرفتار

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم گرفتارکر لیا،صدیق شاہ کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے قریب سے گرفتار کیاگیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق اشتہاری مجرم صدیق شاہ کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اوروہ دہشتگردی کے مختلف مقدمات میں پشخرہ اور سربند تھانوں کو مطلوب تھا،سی ٹی ڈی کا کہناتھا کہ صوبائی حکومت نے اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور