اختیارات سے تجاوزکاالزام، جی ایم نادرا مظفرعلی شاہ برطرف

اختیارات سے تجاوزکاالزام، جی ایم نادرا مظفرعلی شاہ برطرف
اختیارات سے تجاوزکاالزام، جی ایم نادرا مظفرعلی شاہ برطرف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اختیارات سے تجاوزکے الزام میں جی ایم نادرا مظفرعلی شاہ برطرف کردیاگیا، چیئرمین نادرا نے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پرمظفرشاہ کوبرخاست کیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اختیارات سے تجاوز کے الزام پر نادراکے 3 سینئرڈائریکٹرجنرلزپرمشتمل کمیٹی نے تحقیقات کی تھیں۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں مذکورہ افسر نے سرد مہری کا مظاہرہ اورٹال مٹول سے کام لیا ، مظفر شاہ شواہد اور گواہوں کے بیانات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔دوبارہ انکوائری میں طلبی کے باوجود مظفرعلی شاہ پیش ہی نہیں ہوئے تھے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -