”اگر آپ کا بچہ کہے کہ میں صدر بننا چاہتا ہوں تو۔۔۔“ جمائمہ خان نے عمران خان کو ایسی ”جگت“ لگا دی کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کاطوفان آ گیا

”اگر آپ کا بچہ کہے کہ میں صدر بننا چاہتا ہوں تو۔۔۔“ جمائمہ خان نے عمران خان ...
”اگر آپ کا بچہ کہے کہ میں صدر بننا چاہتا ہوں تو۔۔۔“ جمائمہ خان نے عمران خان کو ایسی ”جگت“ لگا دی کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کاطوفان آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور ایسے پرمزاح طریقے سے اپنا موقف پیش کرتی ہیں کہ صارفین لطف اندوز ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔زینب کی لاش جس جگہ سے ملی اس سے کتنے فاصلے پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا؟ گرفتار افراد نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، مکان پر چھاپہ مارا تو پولیس والوں کے پیروں تلے بھی زمین نکل گئی

حال ہی میں انہوں نے اپنے ہی سابق شوہر عمران خان کو بھی ایسی ”جگت“ لگائی کہ سوشل میڈیا پر آنے والے ہنسی کے طوفان نے سب کو لوٹ پوٹ کر دیا۔ جمائمہ خان نے امریکی صدر ٹرمپ کے ایک بیان پر جوبائیڈن کے بیان کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”اس وقت، اگر آپ کا بچہ آپ کو بتائے کہ ’میں بڑا ہو کر صدر بننا چاہتا ہوں‘ ۔۔۔ تو بنیادی طور پر آپ ایک والد یا والدہ کی حیثیت سے ناکام ہو گئے، بہت دکھ کی بات ہے!“

اس کے ساتھ ہی جمائمہ خان نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ” حالانکہ بے تکلفی سے سوچا جائے تو بہترین وقت میں بھی اگر آپ کا بچہ صدر بنا چاہئے تو شائد آپ ایک والد یا والدہ کی حیثیت سے ناکام ہو گئے۔“

اس کے بعد جمائمہ خان نے جو ٹویٹ کیا وہ کوئی پیغام تو نہیں تھا البتہ عمران خان کیلئے ایک ”جگت“ ضرور تھی کیونکہ وہ یہ بات تو کر گئیں لیکن اس کے بعد ہونے والے احساس نے انہیں ’جگت‘ پر اکسا ہی دیا۔ جمائمہ خان نے لکھا ”ابھی ابھی احساس ہوا کہ میرے بچوں کا والد بھی صدر بننا چاہتا ہے“

اس کی اس ”جگت“ پر پاکستانی بھی خوب لطف اندوز ہوئے اور اپنے اپنے ذائقہ کے حساب سے اسے مزید ”تڑکہ“ لگاتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سہاگ رات پر پاکستانی دولہا کی ایسی شرمناک ترین حرکت کے دلہن کی موت ہو گئی، ایسی تفصیلات کے کوئی آدمی تصور بھی نہیں کر سکتا

اعجاز نامی صارف نے لکھا ”باصلاحیت مشرقی اہلیہ۔۔۔ شوہر کا نام نہیں لیتی۔ میرے بچوں کا باپ۔۔۔ ہاہاہاہاہا“

مانی حسین نے لکھا ”انشاءاللہ ایک دن وہ ضرور بنیں گے“

فخر نے لکھا ”خیر! یہ عمران خان کی خواہش نہیں بلکہ پاکستان کے عوام انہیں وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔ ملک اور عوام کی بہتری کیلئے کیونکہ عمران خان سب سے زیادہ محب وطن اور ایماندار ہیں۔۔۔ جنہیں ہم سب پیار کرتے ہیں۔۔۔ ویسے آپ یہ سب سے بہتر جانتی ہیں“


آرنلڈ شلوار نیکر نامی صارف نے لکھا ”ہاہاہاہاہا نہیں، وہ وزیراعظم بنیں گے“

طالحہ نے لکھا ”انشاءاللہ وہ وزیراعظم بنیں گے اور ہم جانتے ہیں کہ وہ سب سے بہتر ہوں گے، اس لئے کوئی پریشانی نہیں“

حارث احمد نے لکھا ”پریشان مت ہوں، ہمیں عمران خان پر فخر ہے، دراصل آپ دونوں پر ہمیں بہت فخر ہے“

پختانا نے لکھا ”آپ کی پچھلی ٹویٹس پڑھتے ہوئے میں یہ ہی سوچ رہا تھا“

ثناءبتول کا کہنا تھا ”اور ان کے والدین اس کے باوجود بھی سب سے زیادہ فخر کرنے والے والدین ہوں گے“

سعدیہ سعید نے لکھا ”صدر نہیں، وزیراعظم“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -