”پیغام پھیلا تو جو لوگ فحش فلمیں دیکھ رہے تھے وہ۔۔۔“ دنیا کی معروف ترین فحش ویب سائٹ نے ہوائی میں میزائل حملے کا پیغام پھیلنے کے بعد پیش آنے والے ایسے انوکھے کام کے بارے میں بتا دیا کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

”پیغام پھیلا تو جو لوگ فحش فلمیں دیکھ رہے تھے وہ۔۔۔“ دنیا کی معروف ترین فحش ...
”پیغام پھیلا تو جو لوگ فحش فلمیں دیکھ رہے تھے وہ۔۔۔“ دنیا کی معروف ترین فحش ویب سائٹ نے ہوائی میں میزائل حملے کا پیغام پھیلنے کے بعد پیش آنے والے ایسے انوکھے کام کے بارے میں بتا دیا کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اگر کسی سے یہ سوال پوچھا جائے کہ اس کی زندگی کے صرف 4 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، اس دوران وہ کیا کچھ کرنا چاہتا ہے؟ تو یقینا جواب یہی ہو گا کہ وہ انہیں کچھ نہیں آئے گا۔ گزشتہ ہفتے ہوائی میں میزائل حملے کا پیغام پھیلا تو عوام فوراً محفوظ پناہ گاہوں کی جانب دوڑ پڑے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔زینب کی لاش جس جگہ سے ملی اس سے کتنے فاصلے پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا؟ گرفتار افراد نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، مکان پر چھاپہ مارا تو پولیس والوں کے پیروں تلے بھی زمین نکل گئی

اب اگر کسی سے یہ سوال پوچھا جائے کہ اس کے پاس جینے کیلئے بہت سا وقت ہے اور کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے تو پھر وہ کیا کرے گا؟ خیر! اس سوال کا جواب بھی مل گیا ہے جو اس قدر انوکھا، حیران کن اور شرمناک ہے کہ پوری دنیا ہی دنگ ہونے پر مجبور ہو گئی ہے۔

دنیا کی معروف ترین فحش ویب سائٹ کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق جب ہوائی میں میزائل حملے کا پیغام پھیلا تو ان کی ویب سائٹ پر ہوائی سے آنے والی ٹریفک 80 فیصد ختم ہو گئی اور جو 20 فیصد لوگ رہ گئے ہیں، یقینا یا تو انہیں پیغام نہیں ملا تھا، یا پھر انہوں نے جان بچانے کیلئے پناہ گاہ تلاش کرنے کے بجائے فحش فلمیں دیکھنا جاری رکھا۔ لیکن ہفتے کے روز اوسط ٹریفک سے بہت کم لوگ رہ گئے۔

یہ اتنا حیران کن نہیں ہے کیونکہ جب کسی کو یہ معلوم ہو کہ ایک میزائل آ رہا ہے جو ان کی زندگی کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے تو یقینا ہر کوئی جان بچانے کیلئے ہی بھاگے گا لیکن اصل حیران کن اور ناقابل یقین بات یہ ہے کہ جب دوسرا پیغام عوام تک پہنچایا گیا کہ میزائل حملے سے متعلق پیغام غلط ہے تو کچھ ہی دیر میں ویب سائٹ کی ٹریفک میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔

ویب سائٹ کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق ہوائی کے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 23 منٹ پر ویب سائٹ کی ٹریفک میں 77 فیصد کمی ہوئی اور یہ سلسلہ 8 بج کر 42 منٹ تک جاری ہے لیکن 8 بج کر 45 منٹ سے ٹریفک میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونا شروع ہو گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے 9 بج کر ایک منٹ پر ویب سائٹ کی ٹریفک میں 48 فیصد تک اضافہ ہو گیا اور حیرن کن طور پر ہفتے کے روز آنے والی اوسط ٹریفک سے 50 فیصد زیادہ ٹریفک ملنے لگی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سہاگ رات پر پاکستانی دولہا کی ایسی شرمناک ترین حرکت کے دلہن کی موت ہو گئی، ایسی تفصیلات کے کوئی آدمی تصور بھی نہیں کر سکتا

ویب سائٹ کو یہ تو معلوم نہیں ہو سکا کہ اچانک ویب سائٹ کی ٹریفک میں ہوشربا اضافہ کیوں ہوا لیکن یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ لوگوں نے میزائل حملے کی خبر غلط ہونے پر جشن منانے کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کیلئے فحش فلمیں دیکھنے کو ترجیح دی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -