بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن کا بھی دوسری شادی کا فیصلہ لیکن لڑکی کون ہے؟ نام ایسا کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن کا بھی دوسری شادی کا فیصلہ لیکن لڑکی کون ہے؟ نام ...
بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن کا بھی دوسری شادی کا فیصلہ لیکن لڑکی کون ہے؟ نام ایسا کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہریتک روشن نے سوسانے خان سے علیحدگی کے تین سال بعد ایک مرتبہ پھر شادی کا فیصلہ کرلیا ہے اور آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی کوئی اور نہیں بلکہ سوسانے خان ہی ہیں اور دونوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے اختلافات بھلا کر اکٹھے ہونے کا فیصلہ کیا۔

مقامی میڈیا نے جوڑی کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ 2014ءمیں علیحدگی کے بعدہریتک روشن اور سوسانے خان نے ایک مرتبہ پھر آپس میں شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ”دونوں نے اپنے تعلقات میں خرابیوں کی نشاندہی کرلی ہے اور اب دونوں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی کوشش میں ہیں، ایک دوسرے کو وقت دے رہے ہیں اور ایک مرتبہ پھر اکٹھے ہوں گے“۔

دوسری طرف ہریتک فیملی کے ایک ممبر نے ایسی خبروں کو افواہ قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ، وہ اپنے بچوں کی خاطر پہلے بھی جب کبھی محسوس کرتے ہیں تو ایک دوسرے کو وقت دیتے ہیں تاہم دونوں کی اپنی اپنی الگ زندگی ہے ۔ ہریتک روشن نے اپنی 44ویں سالگرہ بھی سسانے خان اور قریبی دوست کیساتھ منائی جبکہ سسانے نے ہریتک کیلئے ایک شاندار پیغام بھی لکھا تھا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ہریتک روشن سے علیحدگی کے بعد سوسانے خان کے بارے میں یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ وہ ہریتک روشن کے ہی قریبی دوست ارجن رام پال سے شادی کرنے جارہی ہیں تاہم یہ بیل بھی منڈھے نہ چڑھ سکی۔

مزید :

تفریح -