پاکستانی کینو سعودی عرب میں مقبول پھل ہے: مازن بترجی

پاکستانی کینو سعودی عرب میں مقبول پھل ہے: مازن بترجی
پاکستانی کینو سعودی عرب میں مقبول پھل ہے: مازن بترجی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) ایوان صنعت و تجارت جدہ کے قائم مقام چئیرمین مازن بتر جی نے کہا ہے کہ پاکستانی کینو سعودی عرب میں مقبول پھل ہے اور یہاں کے باشندے اسکے موسم کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں یہ بات مازن بتر جی نے یہاں پاکستانی کینو کی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔

ا نہوں نے پاکستان کے کمرشل سیکشن اور کمرشل قونصلر شہزاد احمد کی کاوشوں کو سراہا جو پاکستان کی مصنوعات کے فروغ کیلئے محنت کررہے ہیں پاکستان قونصلیٹ کے کمرشیل سیکشن کے زیر اہتمام پاکستانی کینو کی فروخت کو فروغ دینے کیلئے ایک نمایش کا اہتمام کیا گیا جس کا افتتاح مازن بتر جی نے قونصل جنرل شہر یار خان ، مقامی سعودی تاجروں ، ڈپلومیٹس اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ہمراہ کیا جس میں بڑی تعداد میں سعودی و دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین اور حضرات نے شرکت کی۔

افتتاح کے بعد پاکستانی پرچم سے مزین کیک بھی کاٹا گیا۔اس موقع پر موجود پریس قونصل ارشد منیر نے بتایا کہ کی فیسٹول ایک ہفتے تک جاری رہے گا جس سے پاکستانی تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔ کمرشل قونصل شہزاد احمد خان نے اس نمائندہ جو بتایا کہ پاکستانی مصنوعات کی یہاں نمائش کی وجہ سے سعودی اور غیر ملکیوں میں آگاہی ہو رہی ہے جسکی وجہ سے پاکستانی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ نمائش کے موقع پر مہمانوں کی تواضع کینو کے شربت، کینو سے بنے کیک پیسٹریوں سے کی گئی جسے مہمانوں نے بہت پسند کیا۔

افتتاح سے پہلے قونصل جنرل شہر یار، قونصل کمرشل شہزاد احمد خان، قونصل جاوید رفیق ، قونصل پریس ارشد منیر نے مہمانوں کااستقبال کیا۔ سعودی خواتیں صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

مزید :

عرب دنیا -