ملک دشمن اپنے بزدلانہ اقدامات میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے: ایئرچیف مارشل سہیل امان

ملک دشمن اپنے بزدلانہ اقدامات میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے: ایئرچیف مارشل ...
ملک دشمن اپنے بزدلانہ اقدامات میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے: ایئرچیف مارشل سہیل امان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ ملک دشمنوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنے بزدلانہ اقدامات میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے پاکستان اللہ کی مہربانی سے ترقی کی راہ پر ہرصورت گامزن رہے گا۔
پاکستان ایئرفورس بیس کورنگی کریک کراچی میں ایئرو اپرینٹسز کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ بین الاقوامی فضائی معیار کے بہترین پیشہ ور ماہرین تیار کرنے کے لئے جدید تربیت فراہم کررہی ہے جبکہ ہماری فوج جدید اور ملکی ساختہ ہتھیاروں کے نظام، ریڈار اور اعلی جنگی آلات سے لیس ہے۔