فٹباولر’’ڈیگو میراڈونا‘‘ کی اپنی بیٹی ڈالما کی شادی میں شرکت مشکوک

فٹباولر’’ڈیگو میراڈونا‘‘ کی اپنی بیٹی ڈالما کی شادی میں شرکت مشکوک
فٹباولر’’ڈیگو میراڈونا‘‘ کی اپنی بیٹی ڈالما کی شادی میں شرکت مشکوک

  

بیونس آئرس(یواین پی)ارجنٹائن کے سٹار فٹباولر ڈیگو میراڈونا کی اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیگو میراڈوناکی بیٹی ڈالما کی اپریل میں شادی ہے لیکن ان کے اپنی سوتیلی ماں روکو اولیویا کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں جس کے باعث امکان ہے کہ وہ اپنی شادی میں ان کو مدعو نہیں کریں گی۔ ڈیگو میراڈونا کا کہنا ہے کہ اہلیہ کو شرکت کی دعوت نہ دی گئی تو وہ بھی نہیں جائیں گے اور ویسے بھی بیٹی کی کون سی پہلی شادی ہے۔ واضح رہے کہ میراڈونا بیٹی کی پہلی شادی میں بھی شریک نہیں تھے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : کھیل