بھارتی فلم ساز روہت شیٹھی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی زندگی کو کیمرے میں قید کرنے کی تیار

بھارتی فلم ساز روہت شیٹھی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی زندگی کو کیمرے میں قید کرنے ...
بھارتی فلم ساز روہت شیٹھی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی زندگی کو کیمرے میں قید کرنے کی تیار

  

ممبئی (یو این پی)بھارتی فلم انڈسٹری کو بلاک بسٹر فلمیں دینے والے ہدایتکار روہت شیٹھی نے ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شیٹھی نے ثانیہ مرزا کی بائیو گرافیکل فلم بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا،انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں لیجنڈ کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان پر فلم سازی کا ارادہ رکھتا ہوں اور اس سلسلے میں سب سے پہلے ثانیہ مرزا زیر غور ہیں ۔واضح رہے کہ فلم میں ثانیہ کا کردار نبھانے کیلئے نیہا دھوپیا یا پرنیتی چوپڑا کا نام زیرغور ہے جو ثانیہ کی دوست بھی ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : کھیل /تفریح