کیٹ مڈلٹن کا سکول وہسپتال کا دورہ،بچوں میں گھل مل گئیں

کیٹ مڈلٹن کا سکول وہسپتال کا دورہ،بچوں میں گھل مل گئیں
کیٹ مڈلٹن کا سکول وہسپتال کا دورہ،بچوں میں گھل مل گئیں

  

لندن(این این آئی)برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے سکول اوہسپتال کا دورہ کیا ،جہاں وہ بچوں میں گھل مل گئیں ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیٹ مڈلٹن نے نہ صرف لندن کے پرائمری سکول کا دورہ کیا بلکہ سکول میں جاری ورک شاپ میں بھی شرکت کی۔اس دوران سکول میں برطانوی شہزادی کو دیکھ کر ننھے طالبعلم بھی بے حد خوش ہوئے اور کیٹ سے ایک ایک کر کے گلے بھی ملے۔دوسری جانب کیٹ مڈلٹن نے چلڈرن ہسپتال کے نئے میڈیکل سینٹر کا افتتاح کیا اور اس دوران ننھے مریضوں سے ملاقات کی جس پر بچوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اْٹھے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

بین الاقوامی -