پاکستان نے افغان لڑکے کو اہل خانہ سے ملا دیا ، افغانستان میں امن و استحکام خطے میں امن کی ضمانت ہے: سیکرٹری خارجہ

پاکستان نے افغان لڑکے کو اہل خانہ سے ملا دیا ، افغانستان میں امن و استحکام ...
پاکستان نے افغان لڑکے کو اہل خانہ سے ملا دیا ، افغانستان میں امن و استحکام خطے میں امن کی ضمانت ہے: سیکرٹری خارجہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ افغانستان خطے کا اہم ملک ہے،قیام امن کی غرض سے افغانستان کیلئے ملکر کام کیلئے تیار ہیں، پاکستان افغانستان میں پائیدار امن و استحکام اور خوشحال مسقبل کا خواہاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2سال قبل خاندان سے بچھڑنے والے 15سالہ افغان بچے عبید اللہ کو پاکستان نے انسانیت اور جذبہ خیر سگالی کے طور پر اس کے خاندان سے ملادیا۔اس حوالے سے دفتر خارجہ میں ایک بروقار تقریب منعقد کی گئی ، تقریب میں افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشنز نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ افغانستان ایک پرامن، خوشحال اور روشن ملک بنے اور پاکستان اس سلسلے میں اس کے ساتھ تعاون کیلئے تیارہے۔ افغانستان میں امن و استحکام خطے میں امن کے لئے ضروری ہے اور پاکستان افغانستان کے ساتھ مشترکہ کوششیں جاری رکھے گا۔ افغان بچے کی بحفاظت اور اس کی بہتر دیکھ بھال دو قریبی ہمسایہ ملکوں کے مابین دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے۔وزارت خارجہ ،کابل میں پاکستانی سفارتخانے اور پاکستان میں بچوں کے تحفظ اور فلاح بہبود کے بیورو کی کوششوں سے لڑکا اپنے خاندان سے ملا۔افغانستان کی حکومت اور عوام نے افغان بچے کی مکمل نگہداشت رکھنے اور ان کے اپنے خاندان سے باحفاظت ملانے کیلئے کوششوں کو سراہا ہے۔

مزید :

قومی -