جرمنی، نیدرلینڈز و بیلجیئم میں طوفان سے9افرادہلاک،ہزاروں بجلی سے محروم

جرمنی، نیدرلینڈز و بیلجیئم میں طوفان سے9افرادہلاک،ہزاروں بجلی سے محروم
جرمنی، نیدرلینڈز و بیلجیئم میں طوفان سے9افرادہلاک،ہزاروں بجلی سے محروم

  

لندن(این این آئی)آندھی اور طوفان سے جرمنی، نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں درخت اور مکانوں کی چھتیں اکھڑ گئیں، نیدرلینڈز سمیت مختلف ممالک کی شاہر اہوں پر سیکڑوں ٹرالر الٹ گئے، حادثات میں خاتون اور 2 فائر فائٹرز سمیت9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

جرمن ریڈیو کے مطابق یورپ تیز طوفانی ہواؤں کے جھکڑوں کی لپیٹ میں آگیا، نیدر لینڈ میں طوفانی ہواوں نے کئی درخت جڑوں سے اکھاڑ دیے،سڑکوں پر چلنے والے بھاری بھرکم ٹرک اور کنٹینر ہوا کے زور سے الٹ گئے۔ 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں کے باعث طیارے بھی فضا میں ڈانواں ڈول ہوتے رہے۔ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ پر 250 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں اور منہ زور ہوا گھروں کی چھت پر لگے ٹائلز بھی اڑا لے گئیں۔یہی نہیں راہ چلتے افراد بھی قلابازیاں کھاتے دکھائی دیے اورطوفانی ہواوں کے باعث نیدرلینڈ سے جرمنی کے درمیان ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب آسٹریا میں بھی ٹرین سروس کو معطل کرنا پڑا جبکہ برطانیہ میں بھی مختلف مقامات پر110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواوں نے شہریوں کو مشکلات میں ڈالے رکھا۔بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں پر درخت گرنے سے انگلینڈ میں ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ ان واقعات میں 2فائر فائٹرز سمیت 9افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی