کروڑ پتی باپ نے اپنے 12 سالہ بچے کو سالگرہ پر تاریخ کا شرمناک ترین تحفہ دے دیا، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا

کروڑ پتی باپ نے اپنے 12 سالہ بچے کو سالگرہ پر تاریخ کا شرمناک ترین تحفہ دے دیا، ...
کروڑ پتی باپ نے اپنے 12 سالہ بچے کو سالگرہ پر تاریخ کا شرمناک ترین تحفہ دے دیا، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا

  

نیویارک(نیو ز ڈیسک) سالگرہ کے موقع پر بچوں کو طرح طرح کے تحائف دئیے جاتے ہیں لیکن امریکا میں ایک کروڑ پتی باپ نے اپنے نوعمر بیٹے کی سالگرہ پر اسے ایک ایسا تحفہ دے ڈالاکہ جس کی توقع کم از کم ایک باپ سے ہرگز نہیں کی جا سکتی۔

میل آن لائن کے مطابق اس لڑکے بارہویں سالگرہ کے تحفے کے طور پر اس کے باپ نے فحش رقاصاﺅں کو ڈانس کے بلوا لیا، جو لڑکے سے لپٹ لپٹ کر ایسی بے حیائی کا مظاہرہ کرتی رہیں کہ دیکھنے والے توبہ توبہ کر اٹھے۔ یہ بیہودہ واقعہ ویب سائٹ یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کی صورت میں دنیا کے سامنے آیا ہے اور ہر کوئی یہ دیکھ کر حیران ہے کہ ایک باپ نے اپنے نوعمر بیٹے کے ساتھ یہ کام کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نیم برہنہ رقاصہ لڑکے کی گود میں بیٹھ کر حیا سوز حرکتیں کر رہی ہے جبکہ دوسری اپنا نیم برہنہ جسم اس کے منہ پر رگڑ رہی ہے۔ اس موقع پر لڑکے کے چہرے کے تاثرات بتا رہے ہیں کہ اسے کتنی شرم محسوس ہو رہی ہے۔ ایسے میں اس کا بدکردار باپ اسے رقاصاﺅں کے ساتھ ڈانس کرنے کے لئے ہلاشیری دیتا نظر آتا ہے ، اور اس کے بار بار کے اصررپر وہ اٹھ کر تھوڑا سا رقص کرتا ہے لیکن شرمندہ ہو کر پھر بیٹھ جاتا ہے۔

ویڈیو دیکھنے والے انٹرنیٹ صارفین کا کہناہے کہ ایک کمسن لڑکے کے ساتھ ایساسلوک یقینا قابل مذمت ہے کیونکہ یہ اس کے معصوم ذہن کو پراگندہ کرنے کے مترادف ہے۔ ایک انٹرنیٹ صارف نے برہمی کا اطہار کرتے ہوئے کہا ”یہ ایک بدبخت شخص ہے۔ کیا اسے باپ کہلانے کا حق ہونا چاہئیے؟“ اسی طرح ایک اور انٹرنیٹ صارف نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”ایک نوعمر لڑکے کے سامنے ایسی فحاشی کا مظاہرہ کرنا صرف غیرذمہ داری نہیں بلکہ بچوں کے جنسی استحصال کے زمرے میں آتا ہے۔ ایسے باپ کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہئے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -