’مجھے لگتا ہے بیڈ میں کچھ ہے جس نے مجھے۔۔۔‘ سوتے میں خاتون کی اچانک چیخ کر اپنے شوہر کو آواز، شوہر نے آنکھیں کھول کر دیکھا تو کیا تھا؟ دیکھتے ہی ہوش اُڑگئے کیونکہ۔۔۔

’مجھے لگتا ہے بیڈ میں کچھ ہے جس نے مجھے۔۔۔‘ سوتے میں خاتون کی اچانک چیخ کر ...
’مجھے لگتا ہے بیڈ میں کچھ ہے جس نے مجھے۔۔۔‘ سوتے میں خاتون کی اچانک چیخ کر اپنے شوہر کو آواز، شوہر نے آنکھیں کھول کر دیکھا تو کیا تھا؟ دیکھتے ہی ہوش اُڑگئے کیونکہ۔۔۔

  

سڈنی(نیوز ڈیسک)سانپ جیسے خطرناک جانور کو دور سے دیکھ کر ہی اکثر لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں لیکن ایک آسٹریلوی جوڑے کی بدقسمتی دیکھئے کہ ایک بڑا سانپ رات کے وقت میاں بیوی کے درمیان ان کے بستر میں گھس گیا۔بستر میں اس کی موجودگی کا پتا اس وقت چلا جب خاتون کو احساس ہوا کہ کسی چیز نے اسے کاٹ لیا ہے اور وہ چیخیں مارنے لگی۔

میل آن لائن کے مطابق یہ خوفناک واقعہ شمالی کوئینز لینڈ کے علاقے ٹاﺅنزول میں پیش آیا۔ ایڈلی میلرڈ نامی خاتون نے واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا ”ہم اپنے بستر میں محو خواب تھے کہ اچانک میں نے کروٹ لی اور مجھے لگا کہ کسی چیز نے مجھے کاٹ لیا ہے ۔ میں شدیدخوفزدہ ہو گئی اور میں نے چلاتے ہوئے اپنے خاوند سے کہا کہ بستر میں کوئی چیز ہے جس نے مجھے کاٹ لیا ہے۔ ہم نے فوری طور پر بتی جلائی تو یہ دیکھ کر کانپ اٹھے کہ ہمارے بستر میں ایک بڑا سانپ موجود تھا۔ میرے خاوند نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس پر تکیے کا غلاف ڈال کر اسے پکڑ لیا۔ “

اس واقعے کی اطلاع ملنے پر سانپوں کے ماہر ڈیوڈ بارویل خاتون کے گھر گئے اور پکڑے گئے سانپ کا معائنہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”خوش قسمتی سے یہ سانپ زہریلا نہیں ہے اور غالباً اس نے ایڈلی کو کاٹا بھی نہیں۔ شاید وہ خوفزدہ ہو گئی تھیں اور انہیں محسوس ہوا کہ بستر میں موجود کسی چیز نے انہیں کاٹ لیا ہے۔“

ڈیوڈ نے مزید بتایا کہ یہ سانپ غالباً راحت کی تلاش میں اس جوڑے کے بستر میں گھس گیا تھا۔ آسٹریلیا میں آج کل درجہ حرارت غیر متوقع طور پر کافی زیادہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے سانپ اکثر اپنے بلوں سے نکل کر قریبی گھروں میں گھس جاتے ہیں ۔ڈیوڈ نے خبردار کیا کہ رات کو سونے سے قبل کھڑکیاں، دروازے اچھی طرح بند کر لیں، اور اگر کھڑکیاں کھلی رکھنا چاہیں تو یہ یقینی بنائیں کہ ان میں جالی لگی ہو۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -