ترکی ، 5ماہ میں115کم عمر لڑکیوں کے حاملہ ہونے کا انکشاف، عوام میں شدید غم و غصہ

ترکی ، 5ماہ میں115کم عمر لڑکیوں کے حاملہ ہونے کا انکشاف، عوام میں شدید غم و غصہ
ترکی ، 5ماہ میں115کم عمر لڑکیوں کے حاملہ ہونے کا انکشاف، عوام میں شدید غم و غصہ

  

انقرہ(این این آئی)ترکی میں متعدد کم عمر لڑکیوں115 کے حاملہ ہونے کی خبروں کے بعد لوگوں نے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔استنبول کے صرف ایک ہسپتال میں 5 ماہ سے کم عرصے میں 115 لڑکیوں کا علاج ہوا ہے جن میں 39 کا تعلق شام سے ہے۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق ان115 میں سے 38 لڑکیاں جب حاملہ ہوئیں تو ان کی عمر 15 سال سے بھی کم تھی جبکہ 77 لڑکیاں 18 سال سے کم عمر تھیں۔ترکی میں جنسی تعلق قائم کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کرنے کے لیے کسی بھی شخص کی عمر کم از کم 18 سال ہونا لازمی ہے اور اس سے چھوٹی عمر میں حاملہ ہونے والی لڑکیوں کے تمام کیسز بچوں کے جنسی استحصال کے زمرے میں آتے ہیں۔ترک زبان میں استعمال ہونے والا’’ ہیش ٹیگ ‘‘جس کا ترجمہ ہے کہ 115 بچوں کا استحصال چھپایا نہیں جا سکتاا سے 46000 دفعہ استعمال کیا جا چکا ہے۔زیادہ تر افراد نے سوشل میڈیا پر غم کا اظہار کیا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں بچیاں جنسی استحصال کا نشانہ بنی ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا’’ہم سب کو ایسی دنیا میں رہنا چاہیے جس میں بچے بچے ہی رہیں‘‘ جبکہ اس خبر نے خواتین کے حقوق کو بھی ایک بار پھر موضوع بحث بنا دیا ہے۔ ایک اورصارف نے کہا کہ’’ خواتین کے چال چلن کے بجائے اب ان کی حفاظت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے‘‘۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی