حج درخواستوں کی وصولی کا عمل ، عوام کی سہولت کیلئے نامزدبینکوں کی برانچیں ہفتہ اوراتوارکوکھلی رہیں گی: وزارت مذہبی امور

حج درخواستوں کی وصولی کا عمل ، عوام کی سہولت کیلئے نامزدبینکوں کی برانچیں ...
حج درخواستوں کی وصولی کا عمل ، عوام کی سہولت کیلئے نامزدبینکوں کی برانچیں ہفتہ اوراتوارکوکھلی رہیں گی: وزارت مذہبی امور

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور عوام کی سہولت کے لئے نامزد بینکوں کی برانچیں ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلی رکھی جائیں گی۔

وزارت مذہبی امور سے جاری بیان کے مطابق اس وقت ملک بھر میں13نامزد بینکوں کے ذریعے حج درخواستیں جمع کی جا رہی ہیں اور پہلے5دن میں ایک لاکھ72ہزارسے زائدحج درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ وزارت کو 30شعبان سے پہلے تمام حج انتظامات مکمل کرناضروری ہیں، اس لئے درخواستوں کی وصولی کے لئے نامزد بینکوں کی برانچیں ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلی رکھی جائیں گی۔ بینکوں میںحج درخواستیں24جنوری تک وصول کی جائیں گی جبکہ26جنوری کوقرعہ اندازی ہوگی۔قرعہ اندازی کے اگلے ہی روزناکام درخواست گزاروں کی رقوم کی واپسی کاسلسلہ شروع ہوجائے گا۔

مزید :

قومی -