2018الیکشن میں بھی عوام کی حمایت سے کا میاب ہوں گے:نوازشریف

2018الیکشن میں بھی عوام کی حمایت سے کا میاب ہوں گے:نوازشریف
2018الیکشن میں بھی عوام کی حمایت سے کا میاب ہوں گے:نوازشریف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف کاکہنا ہے کہ ہم نے پوری ایمانداری کےساتھ ملک وقوم کی خدمت کی 2018الیکشن میں بھی عوام کی حمایت سے کا میاب ہوں گے۔

نوازشریف سے گورنرپنجاب رفیق رجوانہ نے جاتی امرامیں ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اورپارٹی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کاسرمایہ نوجوان ورکرزہیں ملک کامستقبل نوجوان نسل سے و ابستہ ہے۔نواز شریف کہتے ہیں کہ میرادل پاکستانی قوم کے غیورعوام کےساتھ دھڑکتاہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور