ڈی پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اپنی توانائیاں چیک پوسٹوں پر بھتہ وصول کرنے پر صرف کرنے کی بجائے امن کے قیام پر توجہ دیں:میرعبدالقدوس بزنجو

ڈی پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اپنی توانائیاں چیک پوسٹوں پر بھتہ وصول کرنے پر صرف ...
ڈی پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اپنی توانائیاں چیک پوسٹوں پر بھتہ وصول کرنے پر صرف کرنے کی بجائے امن کے قیام پر توجہ دیں:میرعبدالقدوس بزنجو

  

کوئٹہ(صباح نیوز)وزیر اعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ڈی پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز اپنی توانائیاں چیک پوسٹوں پر بھتہ وصول کرنے پر صرف کرنے کی بجائے امن کے قیام پر توجہ دیں۔

تفصیلات کے مطابق عبدالقدوس بزنجو کا کوئٹہ میں سیکیورٹی اہلکاروں اور خواتین پولیو ورکرز کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے تناظر میں ہنگامی اعلی سطح اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسروں اور ڈپٹی کمشنروں کو انتباہ کرتے ہوئے کہناتھاکہ آئندہ جس ضلع اور جس علاقے میں بھی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی کارروائی ہوگی اس ضلع کا پولیس آفیسر، ڈپٹی کمشنر، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او اس کا ذمہ دارٹھہرایا جائے گا،افسران اپنی توانائیاں چیک پوسٹوں پر بھتہ وصول کرنے پر صرف کرنے کی بجائے امن کے قیام اور عوام کے جان ومال کے تحفظ پر توجہ دیں، اس قسم کی شکایات کی صورت میں متعلقہ ایس ایس پی اورضلعی آفیسروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے تاخیر کے شکار کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ پر فوری عملدرآمد کے آغاز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس اہم منصوبے کی نگرانی کریں گے۔ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ پر آنکھیں بند کر کے ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھ سکتے، سیکیورٹی فورسز اور پولیو ورکروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر، ان کے سہولت کاروں اور محفوظ ٹھکانوں کے خلاف نتیجہ خیز کارروائی ناگزیر ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -