چین انڈوپیسفک علاقے میں ایک انتشار انگیز قوت ہے: امریکی کمانڈر

چین انڈوپیسفک علاقے میں ایک انتشار انگیز قوت ہے: امریکی کمانڈر
چین انڈوپیسفک علاقے میں ایک انتشار انگیز قوت ہے: امریکی کمانڈر

  

نئی دہلی(آن لائن)امریکی فوج کی پیسفک کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل ہیری ہیرس نے کہا ہے کہ چین انڈو پیسفک علاقے میں انتشار انگیز قوت ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سلامتی کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی کمانڈر نے کہا کہ خطے کے ممالک کو اپنی صلاحیتوں کے فروغ اور بحری خود مختاری کو یقینی بنانے کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے جبکہ چین انڈو پیسفک علاقے میں انتشار انگیز قوت ہے۔ واضح رہے کہ کانفرنس میں جاپان کی فوج کے چیف آف سٹاف اور جوائنٹ سٹاف بھی شریک تھے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

بین الاقوامی -