تین ملکی سیریز ،بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 163رنز سے شکست دے دی

تین ملکی سیریز ،بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 163رنز سے شکست دے دی
تین ملکی سیریز ،بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 163رنز سے شکست دے دی

  

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)تین ملکی سیریز میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو163رنز سے شکست دیتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پرپہلی پوزیشن حاصل کر لی

ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور مقررہ اوور ز میں7وکٹوں کے نقصان پر320رنز بناڈالے ،ان کی اننگ میں تمیم اقبال 84،شکیب الحسن 67،مشفیق الرحمان 62اور انعام الحق35رنز بناکر نمایاں ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے پریرا نے تین اور فرنینڈو نے دو وکٹیں حاصل کی ۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم میدان میں آئی تو آغاز سے ہی مشکلات کاشکار رہی اور 157رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی ،ان کی اننگ میں پریرا 29اور کپتان پریرا کے28رنز بنا کر نمایاں رہے۔

شکیب الحسن نے تین ،روبیل حسین اور مشرفی مرتضی نے دو،دو وکٹیں حاصل کی ۔

میچ میں آل راﺅنڈر کارکردگی دکھانے پر شکیب الحسن کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا

مزید : کھیل