فلپائنی باشندے روزگار کے حصول کے لئے کویت جانے کی کوشش نہ کریں :صدر

فلپائنی باشندے روزگار کے حصول کے لئے کویت جانے کی کوشش نہ کریں :صدر
فلپائنی باشندے روزگار کے حصول کے لئے کویت جانے کی کوشش نہ کریں :صدر

  

منیلا(آن لائن)فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے کویت کو سخت الفاظ میں کہا ہے کہ فلپائنی باشندوں کو ملازمت کے لیے کویت بھیجے جانے پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ڈوٹیرٹے نے یہ دھمکی کویت میں ملازمت کرنے والی ان فلپائنی خواتین پر مبینہ جنسی زیادتی کے تناظر میں دی ہے، جس کے بعد ان خواتین نے خودکشی کر لی تھی۔انہوں نے کہاکہ یہ مظالم ناقابل قبول ہیں اور فلپائنی شہریوں کی کویت ملازمت پر اس وقت تک پابندی عائد کی جا سکتی ہے جب تک اس قسم کے تشدد کا خاتمہ نہ کیا جائے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

بین الاقوامی -