نقیب اللہ محسود سپر د خاک ، پسماندگان میں بیوہ ، والدہ اور 3بچے شامل ہیں

نقیب اللہ محسود سپر د خاک ، پسماندگان میں بیوہ ، والدہ اور 3بچے شامل ہیں
نقیب اللہ محسود سپر د خاک ، پسماندگان میں بیوہ ، والدہ اور 3بچے شامل ہیں

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے جوان نقیب اللہ محسودکی آبائی علاقے میںتدفین کردی گئی ہے، اس کے پسماندگان میں بوڑھی والدہ ، بیوہ اور 3بچے شامل ہیں ، نقیب اللہ کے معصوم بچوں کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے نوجوان نقیب اللہ محسود کے تین بچے ہیں ، جن میں9سالہ نائلہ،7سالہ علینہ اور 2سال کا عاطف شامل ہے۔ تینوں بچوں کی تصویر منظر عام پر آگئی ہے ، اس تصویر میں بچے اپنے اوپر ٹوٹے جانے والی قیامت سے بالکل بے خبر اپنی دنیا میں مگن ہیں، چھوٹی بچی علینہ اپنے بھائی عاطف کے ساتھ کھیل رہی ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -