تھائی لینڈ کا سرمایہ کاروں کوسمارٹ ویزے جاری کرنے کا اعلان

تھائی لینڈ کا سرمایہ کاروں کوسمارٹ ویزے جاری کرنے کا اعلان
تھائی لینڈ کا سرمایہ کاروں کوسمارٹ ویزے جاری کرنے کا اعلان

  

بنکاک(یواین پی) تھائی حکومت نے دنیا بھر سے ماہرین کو سمارٹ ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

تھائی لینڈ کے نشریاتی ادارے کے مطابق ان ویزوں کا اجرا یکم فروری سے شروع ہو رہا ہے، یہ بات ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے بتائی، اس فیصلے کا مقصد ملکی اقتصادی ترقی کی رفتار بڑھانا ہے ، ویزے سائنس، میڈیکل، الیکٹرانکس، روبوٹکس اور دیگر کئی شعبوں کے ماہرین کو بنیادی شرائط پوری کرنے پر دیے جائیں گے جن کی مدت 4،4سال ہوگی۔واضح رہے کہ کم اخراجات کی وجہ سے سالانہ بنیادوں پر لاکھوں افراد تھائی لینڈ کا رخ کرتے ہیں، پچھلے سال3کروڑ50لاکھ غیر ملکی سیاح تھائی لینڈ گئے تھے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

بزنس -