قوم کی طرح مجھے بھی ٹیم کی شکست پرافسوس، وہ اس سے بہت بہترپرفارم کرسکتی تھی:انضمام الحق

قوم کی طرح مجھے بھی ٹیم کی شکست پرافسوس، وہ اس سے بہت بہترپرفارم کرسکتی ...
قوم کی طرح مجھے بھی ٹیم کی شکست پرافسوس، وہ اس سے بہت بہترپرفارم کرسکتی تھی:انضمام الحق

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرانضمام الحق کا کہنا ہے کہ قوم کی طرح مجھے بھی ٹیم کی شکست پرافسوس ہے پاکستان ٹیم اس سے بہت بہترپرفارم کرسکتی تھی۔

نیوزی لینڈ سے وائٹ واش ہونے کے بعد چیف سلیکٹر کا کہنا تھاکہ ٹیم کی واپسی پرکپتان اورکوچ کےساتھ بیٹھ کربات ہوگی ٹیم میں جہاں تبدیلی کی ضرورت ہوئی اس پربات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈکوشکست دینے کی صلاحیت موجودہے امید ہے ٹی 20میں قومی ٹیم کی کارکردگی بہترہوگی۔

واضح رہے نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچویں ایک روزہ میچ میں 15رنز سے شکست دیتے ہوئے وائٹ واش کیا تھا

مزید : کھیل