نیب نے مونس الہیٰ اور علیم خان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر تے ہوئے 23 جنوری کو طلب کر لیا

نیب نے مونس الہیٰ اور علیم خان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر تے ہوئے 23 ...
نیب نے مونس الہیٰ اور علیم خان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر تے ہوئے 23 جنوری کو طلب کر لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان اور  سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ کے خلاف تحقیقات کا دائر وسیع کرتے ہوئے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن اور سٹیٹ بینک کو مراسلے جاری کر دیئے ہیں جبکہ دونوں افراد کو 23 جنوری کو طلب کر لیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے ایف بی آر کو مراسلہ جاری کردیاہے جس میں عبد العلیم خان اور چوہدری مونس الہیٰ کی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں ۔نیب نے علیم خان کی اوورسیز کمپنی’’  ہیکم‘‘  اور مونس الہی کی کمپنی ’’ اولیو گروایسٹ لیمٹیڈ‘‘  سے متعلق تفصیلات مانگ لیں ہیں ۔نیب نے اپنے مراسلے میں اس سوال کا جواب بھی طلب کیا ہے کہ  چوہدری مونس الہیٰ اور  ان کی اہلیہ نے بیرون ملک ترسیلات کس طرح بھجوائیں ؟۔

مزید :

قومی -