توقع کے برخلاف قصور واقعے میں ملوث ملزمان پکڑنے میں تاخیر درپیش ہے: وزیر اعظم

توقع کے برخلاف قصور واقعے میں ملوث ملزمان پکڑنے میں تاخیر درپیش ہے: وزیر اعظم
توقع کے برخلاف قصور واقعے میں ملوث ملزمان پکڑنے میں تاخیر درپیش ہے: وزیر اعظم

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے ملزمان گرفتار ہوں ، ہمار اخیال تھا کہ تمام شواہد موجود ہیں اور ملزمان جلد گرفتار کر لئے جائیں گے مگر ہماری توقعات کے برخلاف ملزمان پکڑنے میں تاخیر ہو رہی ہے ،امید ہے کہ دستیاب شواہد پر قصور واقعے کا ملزم جلد پکڑا جائے گا۔

طاہر القادری پاکستانی شہری نہیں ، قانون کے مطابق کارروائی کریں گے: شاہد خاقان عباسی

نجی ٹی وی کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پنجاب حکومت قصور واقعے میں ملوث ملزمان کو پکڑنے کے لیے بھرپور طریقے سے کام کر رہی ہے اور مجھے اس واقعے میں ان کی کوئی کوتاہی نظر نہیں آتی۔ پوری کوشش ہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں ملوث ملزمان گرفتار ہوں اور قصور میں اعلیٰ پولیس کے اعلیٰ افسران رورانہ وہاں موجود ہوتے ہیں۔ہم صوبائی حکومت کو وسائل مہیا کر سکتے ہیں، سی سی ٹی وی ویڈیو موجود ہے لیکن پھر بھی ملزم کو پکڑنے میں مشکلات کا سامنا ہے، امید ہے کہ دستیاب شواہد پر قصور واقعے کا ملزم جلد پکڑا جائے گا۔ قصور میں احتجاج کے دوران فائرنگ نہیں ہونی چاہیے تھی اور اس معاملے کی تحقیقات ہو رہی ہیں اور ان پہلوﺅں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے جان کا خطرہ ہونے کی وجہ سے فائرنگ کی یا کچھ اور محرکات تھے۔

مزید :

قومی -