چین ، ڈرائیور کے بغیر چلنے والے پہلی مونو ریل متعارف

چین ، ڈرائیور کے بغیر چلنے والے پہلی مونو ریل متعارف
چین ، ڈرائیور کے بغیر چلنے والے پہلی مونو ریل متعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (این این آئی)چین میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والے پہلی مونو ریل متعارف کرادی گئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین دن بدن تیزی سے ترقی کے مراحل طے کر رہا ہے اور سفر مزید آسان کرنے اور سفر میں جدت لانے کے لیے کئی ریلوے پلانز نہ صرف تکمیل کی جانب تیزی سے گامزن ہیں بلکہ کئی ٹرینز کو مسافروں کو منزلِ مقصود تک پہنچا بھی رہی ہیں۔ سینٹرل چین کے علاقے’ننگزیا ہوی‘میں اپنی نوعیت کی ایک انوکھی ٹرین کا افتتاح کیا گیا ہے جو نہ صرف سنگل لائن ہے بلکہ آٹومیٹک بھی ہے۔’’یونگوئی‘‘ نامی 4 میٹر کی اس پہلی ڈرائیور کے بغیر چلنے والی مونو ٹرین کی رفتار 80 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جس کی کامیاب آزمائش کی گئی ہے اور آئندہ کچھ مہینوں میں اس ٹرین کی سروس کو عوام کی سہولت کے لیے شروع کر دیاجا ئے گا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں