مصری انٹیلی جنس کا سربراہ برطرف ، صدر السیسی کے رازداں نئے چیف مقرر

مصری انٹیلی جنس کا سربراہ برطرف ، صدر السیسی کے رازداں نئے چیف مقرر
مصری انٹیلی جنس کا سربراہ برطرف ، صدر السیسی کے رازداں نئے چیف مقرر

  

قاہرہ(این این آئی)مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنے طاقتور انٹیلی جنس چیف جنرل خالد فوزی کو برطرف کردیا ہے اور ان کی جگہ اپنے چیف آف سٹاف اور قریبی معاون جنرل عباس کامل کو انٹیلی جنس ایجنسی کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری پریس میں نئے انٹیلی جنس چیف کو صدر السیسی کے ’’ خفیہ رازوں کا صندوقچہ ‘‘ قراردیا جاتا ہے۔ وہ 2010ء سے ان کے چیف آف سٹاف چلے آرہے تھے، عبدالفتاح السیسی تب ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ تھے، پھر وہ آرمی کے سربراہ اور وزیر دفاع بن گئے تھے اور 2014ء میں ملک کے صدر منتخب ہوگئے تھے۔مصری حکومت یا سرکاری میڈیا کی جانب سے سراغرساں ادارے کے سربراہ کی اس طرح اچانک برطرفی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے ۔صدر السیسی نے مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل یہ اقدام کیا ہے۔انھوں نے بھی تک ان انتخابات میں بطور صدارتی امیدوار حصہ لینے کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا ہے لیکن غالب امکان یہ ہے کہ وہ ان میں حصہ لیں گے اور کامیاب بھی ہوجائیں گے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

بین الاقوامی -