انڈونیشیا کے صدرپاکستان کے دو روزہ دورے پر 26جنوری کو پاکستان آئیں گے

انڈونیشیا کے صدرپاکستان کے دو روزہ دورے پر 26جنوری کو پاکستان آئیں گے
انڈونیشیا کے صدرپاکستان کے دو روزہ دورے پر 26جنوری کو پاکستان آئیں گے

  

جکارتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو اور خاتون اول اریرانا ویڈوڈو 26جنوری سے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں ،ان کے ساتھ وزرااور تاجر برادری بھی شامل ہوں گی۔

صدر ممنون حسین اورانڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقا ت کریں گے ۔

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے ،اس سے قبل 2012میں صدر سسلو بمبینگ ڈی ایٹ میں شرکت کے لئے پاکستان آئے تھے۔

پاکستان او ر انڈونیشیا کے تاریخی تعلقات ہیں ،آسیان ریجن میں انڈونیشیا پاکستان کاآٹھواں بڑا تجارتی ملک ہے،پاکستان کے ساتھ اس کی باہمی تجارت2.1بلین سالانہ ہے ۔پاکستان انڈونیشیا سے پام آئل درآمد کر نے والے بڑے ممالک میں شامل ہے ۔

صدر جوکو ویڈوڈو کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مزید بہتر بنانا ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -