جنگی طیارے میں پرواز کرنے والی پہلی بھارتی خاتون وزیر دفاع

جنگی طیارے میں پرواز کرنے والی پہلی بھارتی خاتون وزیر دفاع
جنگی طیارے میں پرواز کرنے والی پہلی بھارتی خاتون وزیر دفاع

  

جودھپور(این این آئی)وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے فضائیہ کا جنگی طیارہ سخوئی 30ایم کے آئی میں پرواز کرکے پہلی بھارتی خاتون وزیر دفاع کا اعزاز حاصل کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سپر سونک جنگی طیارہ سخوئی نے فضائیہ کے جودھپور ایئربیس سے پرواز کرکے 8ہزار میٹر کی اونچائی پر گیا اور راجستھان کے مغربی سیکٹر میں 45منٹ کی پرواز کے بعد فضائیہ کے ایئربیس پر لوٹ آیا ۔58سالہ رمن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جنگی طیارے میں اپنی پروازکو ناقابل فراموش بتایا۔واضح رہے کہ 25نومبر 2009ء میں تینوں افواج کے سپریم کمانڈر کے طور پر سابق صدر جمہوریہ پرتیبھا پاٹل سخوئی میں پرواز کرچکی ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی