بھارت ،مساجد،عبادت گاہوں میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال کی مشروط اجازت

بھارت ،مساجد،عبادت گاہوں میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال کی مشروط اجازت
بھارت ،مساجد،عبادت گاہوں میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال کی مشروط اجازت

  

امروہہ(این این آئی)مذہبی اور عوامی مقامات ، بارات ، جلوسوں میں لاوڈسپیکر کی اجازت دیئے جانے کے سلسلے میں کمشنر کی صدارت میں کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں اجلاس منعقدہوا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق کمشنر نے کہا کہ لاوڈسپیکر کی اجازت موقع کا جائزہ لینے کے بعد دی جائیگی، انہوں نے کہا کہ کسی نئے مذہبی مقام کیلئے لاوڈ سپیکر کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ہر تھانہ انچارج لاوڈسپیکرز پر سروے کرنے کے بعد آپریٹرکا نام ضرورتحریر کرے تاکہ ضرورت پڑنے پر اسے طلب کیا جاسکے۔ اجلاس میں ڈی آئی جی اونکار سنگھ، ضلع مجسٹریٹ نونیت سنگھ چہل ، اپر ضلع مجسٹریٹ محمود عالم انصاری، پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھیر کمار سنگھ وغیرہ سمیت دیگر تھانہ انچارج اور تحصیلدار موجود تھے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

بین الاقوامی -