مسافر جہاز جب اپنی عمر پوری کرلیتے ہیں تو ائیرلائنز ان کے ساتھ کیا کرتی ہیں؟ انہیں کہاں لے جایا جاتا ہے؟ جانئے وہ بات جو پہلے آپ کو کسی نے نہیں بتائی

مسافر جہاز جب اپنی عمر پوری کرلیتے ہیں تو ائیرلائنز ان کے ساتھ کیا کرتی ہیں؟ ...
مسافر جہاز جب اپنی عمر پوری کرلیتے ہیں تو ائیرلائنز ان کے ساتھ کیا کرتی ہیں؟ انہیں کہاں لے جایا جاتا ہے؟ جانئے وہ بات جو پہلے آپ کو کسی نے نہیں بتائی

  

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)انسانوں کے قبرستان تو ہر جگہ پائے جاتے ہیں لیکن آپ نے کبھی ہوائی جہازوں کے قبرستان کے بارے میں سنا؟ اگر آپ کسی طرح امریکی ریاست ایریزونا کے صحرا میں واقع پائنل ائر پارک نامی جگہ تک پہنچ جائیں تو یہ عجوبہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ایک پرانا ائرپورٹ ہے، لیکن اب اس کا استعمال یہی ہے کہ اپنی عمر پوری کر لینے والے طیاروں کو لا کر یہاں کھڑ اکر دیا جاتا ہے۔

ہر قسم اور ہر دور کے ہوائی جہاز یہاں کھڑے نظر آتے ہیں۔ ان میں تازہ ترین اضافہ آخری امریکی بوئنگ 747 کی صورت میں ہوا ہے جو یہاں اپنی آخری آرامگاہ تک پہنچ چکا ہے۔ فضائی کمپنیوں کا پسندیدہ جہاز، جو کہ امریکی صدور کا بھی پسندیدہ جہاز رہا ہے، اوریجنل جمبو جیٹ بھی اب ایوی ایشن کی تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔ کبھی اس جہاز کا نئی طرز کا ڈیزائن دنیا بھر میں فضائی مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا تھا۔ اب یہ طیارے آپ کو صرف پائنل پارک ائیرپورٹ پر نظر آسکتے ہیں۔ جہازوں کے قبرستان میں آنے والے جہازوں کو یہاں صحرا کے خشک ماحول میں کھڑا کیا جاتا ہے تاکہ یہ زنگ سے محفوظ رہیں۔ پائنل ائیرپارک پائنل کاﺅنٹی ایریزونا میں ہے جس کی مرانا شہر سے دوری سات میل ہے۔ اس کا رقبہ 2080 ایکڑوں پر محیط ہے جبکہ اس کے واحد ون وے کی لمبائی 6849 فٹ ہے۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

مزید : ڈیلی بائیٹس