رنویر سنگھ نے وزن کم کرنے میں عامر خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ،فلم ’پد ماوت ‘کے اس روپ کے بعد اب کیسے دکھتے ہیں ؟تصویر دیکھ کر آپ پہنچان ہی نہیں پائیں گے

رنویر سنگھ نے وزن کم کرنے میں عامر خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ،فلم ’پد ماوت ...
رنویر سنگھ نے وزن کم کرنے میں عامر خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ،فلم ’پد ماوت ‘کے اس روپ کے بعد اب کیسے دکھتے ہیں ؟تصویر دیکھ کر آپ پہنچان ہی نہیں پائیں گے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ کے نوجوان اداکار رنویر سنگھ نے وزن کم کرنے میں عامر خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیاہے انہوں نے اپنی نئی فلم ’گلی بوائے‘ کے لیے وزن میں حیران کن کمی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رنویر سنگھ بھارتی فلم نگری کے ان چند نئے اداکاروں میں شامل ہیں جو بہت ہی کم عرصے میں فلمی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔رنویر نے اس عروج پر پہنچنے کے لیے انتھک محنت کی ہے اور فلموں میں اپنے کرداروں سے انصاف کرنے کے لیے صحت کی بھی پرواہ نہیں کی۔انہوں نے فلم ’پدماوت‘ میں علاو الدین خلجی کے کردار کے لیے اپنے وزن میں اضافہ کیا تھا اور اس کردار میں ڈھلنے کے لیے خود کو کئی روز تک اکیلے کمرے میں بند بھی رکھا تھا۔لیکن اب رنویر نے نئی فلم ’گلی بوائے‘ کے کردار کے لیے وزن میں حیران کن کمی کی ہے۔ہدایت کارہ زویا اختر کی فلم ’گلی بوائے‘ میں رنویر سنگھ جھگی میں رہنے والے ایک غریب لڑکے کا کردار نبھا رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنا وزن 20 کلو کم کیا ہے۔اداکار کی وزن کم کرنے کے بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب رنویر سنگھ نے خود بھی ٹوئٹ کرکے ’پدماوت‘ اور ‘گلی بوائے‘ کی تصویر شیئر کی ہے جس پر مداح بھی حیران ہیں۔

مزید :

تفریح -