بھارت میں غربت سے تنگ باپ نے 4بچوں کو ٹرین سے پھینک دیا

بھارت میں غربت سے تنگ باپ نے 4بچوں کو ٹرین سے پھینک دیا
بھارت میں غربت سے تنگ باپ نے 4بچوں کو ٹرین سے پھینک دیا

  

لکھنؤ(این این آئی)بھارت میں غربت سے تنگ باپ نے 4بچوں کو ٹرین سے پھینک دیاجس کے نتیجے میں ایک بچی ہلاک ہوگئی۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بیٹیوں کو ٹرین کے سامنے پھینکنے والے ادوموتیہاری نامی درندہ صفت باپ کو گرفتار کر لیا جس نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ نشے کی حالت میں چاروں بیٹیوں کو ٹرین سے پھینک دیا تھا جس میں ایک بچی کی موت ہوگئی تھی جبکہ 3بیٹیوں کو معمولی زخم آئے تھے۔ پولیس کو سرولانس پر پتہ چلا کہ ادوموتیہاری سے دہلی جارہا ہے ، ٹرین جیسے ہی لکھنو سٹیشن پر پہنچی جی آر پی پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

پوچھ گچھ کے دوران ادو نے بتایا کہ پہلی بیوی کی 2بیٹوں کے بعد موت ہوجانے پر دوسری شادی کی جس سے 5بیٹیاں پیدا ہوئیں۔ گھر کے اخراجات بڑھ جانے سے تنگ آکر موتیہاری سے جموں جاتے وقت 4بیٹیوں کو ٹرین سے پھینک دیا تھا۔چھوٹی بیٹی حسینہ ماں کے پاس سورہی تھی اس لئے اسے نہیں پھینکا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی