حکومتِ پاکستان نے ویزا پالیسی نرم کردی

حکومتِ پاکستان نے ویزا پالیسی نرم کردی
حکومتِ پاکستان نے ویزا پالیسی نرم کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومتِ پاکستان نے ویزا پالیسی نرم کردی،68 ملکوں کے شہریوں کو ایئرپورٹ پر بزنس ویزا دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے ویزا پالیسی میں نرمی کافیصلہ کیا گیاہے لیکن اس فیصلے میں بھارت اور افغانستان کے لیے کوئی نرمی نہیں کی گئی۔وزیرا پالیسی کے تحت امریکہ اور یورپ سمیت 68 ملکوں کے شہریوں کو ایئرپورٹ پر بزنس ویزااور 24 دوست ملکوں کے شہریوں کو ایئرپورٹ پر 30 روزہ سیاحتی ویزا ملے گا۔

یہی نہیں دہری شہریت والوں کے لیے بھی پاکستان اوریجن کارڈ کی سہولت بحال کر دی گئی ہے۔

مزید :

قومی -