فضل الرحمن کی آصف زرداری اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقاتیں ، ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

فضل الرحمن کی آصف زرداری اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقاتیں ، ملکی ...
فضل الرحمن کی آصف زرداری اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقاتیں ، ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے  پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے اہم ملاقاتیں کیں ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ مجلس عمل(ایم ایم اے ) کی بحالی کے بعد مولانا فضل الرحمان نے سیاسی ملاقاتیں تیز کرتے ہوئے بڑھتی ہوئی سیاسی گرمی میں اپنا متحرک کردار  ادا کرنا شروع کر دیا ہے،انہوں نے حافظ ریاض درانی کے ہمراہ  بلاول ہاؤس لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری سے طویل  ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور جے یو آئی کے سربراہ نے جمہوریت کی مضبوطی اور پارلیمنٹ کے احیاء کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا ایک بار پھر  اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مال روڈ پر اپوزیشن کے مشترکہ جلسے اور اس میں ہونے والی گفتگو کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ۔سابق صدر آصف زرداری نے مولانافضل الرحمن کیلئے پرتکلف ظہرانہ کااہتمام بھی کیا اور انواع و اقسام کے کھانوں سے ان کی تواضع کی گئی ۔آصف زرداری سے ملاقات کے بعد  مولانا فضل الرحمن نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے بھی ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے مال روڈ جلسے میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور شیخ رشید کی جانب سے  پارلیمنٹ کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کی بھی شدید مذمت کی۔

مزید :

قومی -