امریکہ کو ”ڈومور “کی ضرورت،وہ 30لاکھ افغانوں کی واپسی کابندوبست کرے:احسن اقبال

امریکہ کو ”ڈومور “کی ضرورت،وہ 30لاکھ افغانوں کی واپسی کابندوبست کرے:احسن ...
امریکہ کو ”ڈومور “کی ضرورت،وہ 30لاکھ افغانوں کی واپسی کابندوبست کرے:احسن اقبال

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان نے د ہشت گردی کے خاتمے کیلئے بہت کچھ کیا اب امریکہ کو"ڈومور"کی ضرورت ہے،امریکہ 30لاکھ افغان مہاجرین کی واپسی پر کام کرے۔

کراچی میں عبدالستارہاکی سٹیڈیم میں میڈ یا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاروں کی نظروں میں ہے سی پیک سے پاکستان کے معاشی حالات بہترہوئے،اس منصوبے سے خطے کی قسمت بدل جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ 2013میں کراچی کے حالات بہت خراب تھے وفاقی حکومت کی کوشش سے شہر کے حالات بہترہوئے ۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ر اوانوارکے حوالے سے تحقیقات شروع کردی جلد ہی رپورٹ بھی عوام کے سامنے آجائے گی۔احسن اقبال کہتے ہیں کہ پاکستان میں کھیلوں کے میدان آبادہورہے ہیں، کرکٹ کے بعدہاکی کی ورلڈالیون ٹیم بھی یہاں آئی ہے ،پی ایس ایل تھری کافائنل بھی کراچی میں ہوگا۔پاکستان کرکٹ کی حالیہ کارکردگی کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ وہی ٹیم ہے جس نے چمپئینزٹرافی جیتی ،ٹیم کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے ٹیم کم بیک کرے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان الیون اور ورلڈ الیون کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں انہوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی