کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں پولیوٹیموں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے:میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں پولیوٹیموں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے:میر ...
کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں پولیوٹیموں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے:میر عبدالقدوس بزنجو

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہدایت کی ہے کہ کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں جاری پولیو مہم کسی صورت رکنی نہیں چائیے اور پولیوٹیموں کی فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے میں مصروف عمل پولیوورکرز قوم کے محسن ہیں ، کچھ ملک دشمن عناصر ان کو نشانہ بناکر پاکستان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں ان کی یہ گھناؤنی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی۔ وزیراعلیٰ  بلوچستان نے ہدایت کی کہ پولیوورکرز کی مکمل سیکیورٹی اور پولیو مہم کی کامیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پولیو ورکرز پر حملے اور دہشت گردی کے دیگر واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔دریں اثنا وزیر اعلی بلوچستان  میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے ہمراہ  ڈسٹرکٹ جیل اور تھانہ صدر کا اچانک دورہ کیا اور  جیل میں قید سزا یافتہ خواتین کی سزاؤں میں تین ماہ کمی کے احکامات دیئے جبکہ لین دین کے معاملے میں قید ایک شخص کے ذمے واجب الادا رقم بھی اپنی جیب سے ادا کی۔انہوں نے تھانہ صدر کے دورے کے دوران  پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کئے بغیر  ایک شخص کو  حوالات میں رکھنے پر برہمی کا اظہار کیا اور مذکورہ شخص کو فوری رہائی دلوائی جبکہ موقع پر موجود  پولیس حکام کی سخت سرزنش بھی  کی۔ 

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ